پے درپےلاک ڈاون سےگھرکےچولہے بند ہوگئے:ریسٹورنٹس انڈسٹری میدان میں آگئی

0
62

لاہور:پے درپےلاک ڈاون سےگھرکےچولہے بند ہوگئے:ریسٹورنٹس انڈسٹری میدان میں آگئی،اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ کے سمارٹ لاک ڈاؤن آرڈر سے ریسٹورنٹس انڈسٹری ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے اوراس کاروبارسے وابستہ افراد کہتے ہیں کہ اب تو ان کے اپنے گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین عامر رفیق قریشی کی صدارت میں ہیڈ آفس گلبرگ میں ہوا

اجلاس میں رضا احمد (بمبو یونین)، عمر الہی ( دی کچن) ، جاوید صدیق (النخل)، ساجد شیخ (فیسٹا ڈیفنس) اور دیگر نے شرکت کی

اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی عمران قریشی نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹس کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے،

دوسری طرف ممبران نے کہا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو پوری انڈسٹری بند ہوجائے گی،عامر رفیق قریشی نے کہا کہ حکومت کو فیصلوں میں شامل کرنا چاہئے،

اس موقع پر ممبران کی طرف سے کہا گیا کہ کرونا صرف ریسٹورنٹس میں ہی کیوں آتا ہے؟ پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں کیوں نہیں؟ ، ممبران انڈور ڈائننگ والے ریسٹورنٹس کا معاشی قتل آخر کب بند ہوگا؟ ،

عامررفیق قریشی کہتے ہیں کہ حکومت کو معلوم نہیں ہے کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کتنی بڑی انڈسٹری ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج کرنا پڑا تو پرُزور احتجاج بھی کریں گے

Leave a reply