ہمارے ہاں بہت سارے ایسے فنکار ہیں جن کو ہمسایہ ملک بھارت والے خود بلا کر کام دیکرعزت بخشتے ہیں لیکن بہت سارے ایسے فنکار ہیں جو کام حاصل کرنے کے لئے بھارتی ڈائریکٹروں سے رابطے کرتے ہیں ۔اس لئے جب بھی کسی فنکار کا انٹرویو کیا جاتا ہے تو اس سے یہ سوال لازمی کیا جاتا ہے کہ آپ نے بالی وڈ میں جا کر کام کیوں نہیں کیا ایسا ہی سوال اداکار و میزبان احسن خان سے بھی انٹرویو کے دوران ہوا ۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے بالی وڈ میں جا کر کام کیوں نہیں کیا آفر نہیں آئی یا آپ کی ترجیحات میں نہیں ہے بالی وڈ ۔تو احسن خان نے جواب دیا کہ مجھے بالی وڈ کی فلم آفر ہوئی تھی اس میں اکشے کمار بھی تھے چونکہ میری ان دنوں نئی نئی شادی ہوئی تھی اور ہنی مون پلان کر رکھا تھا اسلئے میں نے اس فلم کی آفر ٹھکرا دی اور ان سے معذرت کر لی ۔مجھے بہت سارے لوگوں نے اس وقت کہا کہ آپ غلطی کررہے ہیں آپ کو کم از کم بالی وڈ کی فلم نہیں چھوڑنی چاہیے اور ہنی مون کا پلان آگے لیجانا چاہیے تو میں نے سب سے کہا کہ

نہیں میں ایسا نہیں کر سکتا ۔ہاں لیکن میں نے یہ ضرور کیا کہ اپنے ساتھی اپنے بھائی دوست میکا ل ذوالفقار سے کہا کہ آپ یہ کردار کر لیں اور یہ کہہ کر میں ہنی مون پر چلا گیا جب واپس آیا تو مجھے میکا ل نے پوچھا کہ تم نے یہ فلم کیوں نہیں کی جس پر میں نے اسکو کہا کہ تم کرو یا میں بات ایک ہی ہے ۔
یاد رہے کہ احسن خان کاان دنوں ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے اس میں احسن نیگیٹیو کردار ادا کر رہے ہیں ان کے ساتھ اس ڈرامے میں میکا ل ذوالفقار اور صبا قمر مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے یہ ڈرامہ شائقین کی وجہ کا مرکزبنا ہوا ہے ۔اس سے قبل بھی احسن نے ڈرامہ سیریل اڈاری میں نیگیٹیو کردار ادا کیا تھا اس کردارکو عوا م میں بہت پذیرائی ملی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Shares: