ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر احتجاج کیا اور کئی روز تک وہیں قیام کیا،سڑکیں صاف کر کے بہترین مثال قائم کر دی

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے جانے والے بل کے خلاف لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر احتجاج کیا اور کئی روز تک وہیں قیام کیا، مظاہرے کے دوران اور اختتام پر شریک افراد نے کئی اعلیٰ مثالیں بھی قائم کیں۔ہانک کانگ میں ہونے والے یہ مظاہرے اور ان میں شامل مظاہرین کا پُرامن رویہ عالمی خبروں کی زینت بنا رہا۔

لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کے اختتام پر سڑکوں کی صفائی کر کے انہیں اپنی اصل حالت میں لاکر نئی مثال قائم کردی۔

ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے مصنف کانگ تسانگ-گین نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ یہاں 20 لاکھ لوگ جمع تھے، تمام لوگ رات بھر یہاں صفائی میں مصروف رہے اور اب یہاں سڑک پر کچرے کا نشان بھی نہیں ہے۔

Shares: