ہانگ کانگ: بلدیاتی انتخابات میں جمہوریت پسند جماعت کامیاب، چین کے لیے مزید پریشانی

0
45

ہانگ کانگ میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں جمہوریت پسند جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔جس کی وجہ سے چین میں بڑی بے چینی پائی جارہی ہے، رپورٹ کے مطابق شہر کی سب سے بڑی جمہوریت پسند جماعت کے رہنما وو چی وائی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے 452 ضلعی کونسلز کی نشستوں میں سے 90 فیصد نشستیں حاصل کرلی ہیں جس کی وجہ سے انہیں 18 میں سے 17 اضلاع پر اختیار حاصل ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

انتخابی نتائج کا اعلان سرکاری سطح پر ووٹوں کی گنتی کے عمل کے بعد الیکشن حکام کی جانب سے کیا گیا۔اتوار کے روز ہونے والے انتخابات کے نتیجے سے بیجنگ کی مرکزی حکومت کو ہانگ کانگ میں 6 ماہ سے جاری احتجاج روکنے کے حوالے سے دوبارہ حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔

افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

ضلعی کونسل کے پاس اختیارات کم ہوتے ہیں تاہم یہ ووٹ، احتجاج کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم کے طور پر ثابت ہوئے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چین نے اس حوالے سے امریکہ پر الزام لگایا ہےکہ وہ ہانگ کانگ میں‌مداخلت کرکے حالات خراب کررہا ہے،

پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

Leave a reply