ہانگ کانگ پولیس کا ایکشن، لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے کئی مظاہرین کی حالت غیر

0
75

ہانگ کانگ کی سڑکیں ایک بار پھر میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو مشتعل افراد نے وہی شیلز دوبارہ واپس پھینک دیئے تاہم کئی مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی۔

ہانگ کانگ کی سڑکوں پر پولیس اور مظاہرین ایک بار پھر آمنے سامنے، ملزموں کی دوسرے ملک حوالگی کے متنازعہ قانون سے شروع ہونے والے احتجاج کے بعد مظاہرین کے مطالبات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کی 15سالہ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ہواتھا ۔ ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں بچوں اور بڑوں سمیت 10 لاکھ سے زائد افراد دھرنادیاتھا۔ مظاہرین نے پیلے رنگ کی چھتریاں اٹھا کر چین کے تسلط سے آزادی کے لیے مزاحمت کی ایک جھلک دکھائی.

مظاہرین نے چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق ملک کے نئے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Leave a reply