وزیراعظم عمران خان سے ہانگ کانگ کی پورٹ آپریٹنگ کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،
خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفیربرائے بیرون ملک سرمایہ کاری علی جہانگیرصدیقی بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ہانگ کانگ کی پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کااعلان کردیا، ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کا پاکستان میں240 ملین ڈالرسرمایہ کاری کااعلان کیا، ملاقات کے حوالہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کراچی پورٹ پرٹرمینل کی استعداد میں اضافہ کرے گی، ہانگ کانگ کی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کوایک ارب ڈالر تک لے جائے گی، نئی سرمایہ کاری سے 3 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی، ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کےوفد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں سہولت کاری کاعزم ظاہر کیا ہے، کمپنی کراچی پورٹ کوایشیاکی تجارت کامرکزبنانےمیں سہولت فراہم کرےگی،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب
علی جہانگیرصدیقی کی کوشش سےپاکستان کےشپنگ سیکٹرمیں سرمایہ کاری شروع ہوئی، علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ کرنسی کی قیمت کے باعث برآمدی یونٹ کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر اضافی کنٹینر ٹرمینل کی ضرورت ہے،قومی خزانہ اورکراچی پورٹ ٹرسٹ دونوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا سرمایہ کاری اور ملکی معاشی خوشحالی کے عزم کا خیر مقدم کیا گیا، وزیراعظم نےسرمایہ کاری اورکاروبارمیں آسانیوں کےلیےحکومتی اقدامات سےآگاہ کیا، وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی نمواورروزگارکی فراہمی کےلیےسرمایہ کاروں کوہرممکن مددفراہم کریں گے،