اسلام آباد:امید ہے:پاکستان کو2.77 ارب ڈالر23 اگست کو مل جائیں گے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2.77ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے،

وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو650ارب جاری کیے ہیں، پاکستان کو بھی 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے، فنڈز اسٹیٹ بینک کے اکاوَنٹ میں منتقل ہوجائیں گے، آئی ایم ایف بورڈ کے شکرگزار ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کافی اقدامات کیے ہیں، گروتھ کی توقع کررہے ہیں، کسانوں کوجدید مشینری کے حصول کیلئے قرضے دیں گے۔ شوکت ترین نے کہا کہ کچھ دن سامنے نہیں آیا تو لوگوں نے کہا غائب ہوگیا ہوں۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان روشن بتایا گیا تھا۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کیا تھا ، آئی ایم ایف کے اس فیصلے سے پاکستان کو بھی 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رکن ممالک کو کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ، تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہو سکے گی ،

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے

Shares: