وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 اگست کے موقع پر اسلام آباد میں ہارن اورباجے کے استعمال پرسختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہارن اور باجے بجانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جشن آزادی کے موقع پر سیاسی ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی، تمام شہری انفرادی طورپر آزادی کی تقریبات مناسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور کے تھانہ مزنگ کا دورہ کرنے کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں لیکن اس خوشی کے دن سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
جبکہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 14 اگست کو سیاسی ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بہاولپور میں جنسی ہراسگی کے واقعے سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں ، جلد ہی حقائق پر مبنی نتائج منظرعام پرلائیں گے۔








