سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خرید و فروخت :لاہورہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سامنے ہاتھ کھڑے کردیئے

0
49

لاہور:سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خرید و فروخت :لاہورہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سامنے ہاتھ کھڑے کردیئے،اطلاعات کے مطابق آج لاہورہائی کورٹ میں سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خرید و فروخت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

ذرائع کےمطابق اس سماعت کےدوران لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر بحث ہونے پر اپیل پر کارروائی موخر کر دی

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی اپیل پر سماعت کی

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا،الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کیلئے ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں کرپشن، پیسہ کا عمل دخل اور ووٹ کی فروخت کا خدشہ ہے،الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پابند کیا جائے

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل 218(3) اور 220 پر عملدرآمد نہی کر رہا سینیٹ انتخابات میں پیسے کی عمل دخل اور ووٹوں کی فروخت کو روکنے کی ٹھوس اقدامات کیے جائیں

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو چٹھی بھی لیکن لیکن پیش رفت نہیں کی گئیں،نیب، اور آئی ایس آئی سمیت دیگر ارادوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ،الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پابند کیا جائے

Leave a reply