ہوشیار،چکن کے نام پر ہوٹل والے کھلا رہے ہیں "کوے” کا گوشت

0
85

ہوشیار،چکن کے نام پر ہوٹل والے کھلا رہے ہیں "کوے” کا گوشت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ چکن کھاتے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں ، چکن کے نام پر کوے کا گوشت کھلایا جا رہا ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں چکن کی جگہ کوے کا گوشت کھلانے پر ٹاملناڈو میں پولیس نے دو افراد کوگرفتار کر لیا،پولیس کو کچھ افراد نے شکایت کی تھی کہ چکن شاپس والے کوے کا گوشت بیچ رہے ہیں،درخواست پر پولیس نے چھاپہ مارا اور چکن کے نام پر کوے کا گوشت بیچنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا

بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف کھانے کے مقامات پر بھی چھاپے مارے اس دوران پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جو کھانے میں کوے کا گوشت استعمال کر رہا تھا اور ساتھ کھانے میں شراب بھی ڈال رہا تھا.

پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.

گوشت کے بعد گدھے کے دودھ کی فروخت، خبر نے کھلبی مچا دی، سب پریشان

واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ جولائی میں کولکتہ کی ہوٹل ‘ ریسٹورنٹ اورڈھابوں پر کتے او ربلیوں کا گوشت کھلائے جانے کی خبروں کے بعد گوشت کااستعمال نصف سے بھی کم ہوکر رہ گیا ۔ لوگوں کو تشویش ہے کہ انہیں مٹن کے نام پرکتے اور بلیوں کا گوشت کھلایاجارہا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کم ازکم دس افراد کو گرفتار کیا تھا۔

لاہور کے بعد کراچی میں بھی "گدھے” کا گوشت ،شہر قائد کے مکین ہو جائیں ہوشیار

Leave a reply