بھاری فیسیں دینے کے باوجود نومولود بچے نجی ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے

0
38

بھاری فیسیں لینے کے باوجود نومولود بچے نجی ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں نجی ہسپتال کے عملے نے غلفت اور لالچ کی وجہ سے دو نو مولود بچوں کی جان لے لی ، بچوں کا والد فیس بھرنے اور تمام ٹیسٹ کرانے کے بعد بھی اپنے معصوم بچوں کو صحیح سلامت گھر نہ لے جا سکا ، میڈیا کے سامنے والد دہائی، انتظامیہ کے مجرمانہ رویے پر بچوں‌کا والد پھوٹ‌پھوٹ کر رونے لگا.

،تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غلفت لا پرواہی اور لالچ و حوس کی وجہ سے دو معصوم جانیں بھینٹ چڑھ گئیں.بچوں کے باپ نے ہسپتال کے عملے کی مجرمانہ لالچ اور حوس کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ میرے دو بچے انہوں‌نے ماردیے ہیں. اس کا کہناتھا کہ میں‌سات ماہ سے اس ہسپتال میں اپنی بیوی کو لے کرآتا رہا ہوں .گائنی ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ آپ کے بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوگی جس کے لیے انہوں نے ہر طرح کے ٹیسٹ کروائے اور ہم مستقل یہاں‌آتے رہے . لیکن جب بچوں کی پیدائش ہوئی تو لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ آپ ک بچے پری میچور ہیں . ان کو نرسری کی ضرورت ہے اور ہمارے ہسپتال میں‌ نرسری نہیں‌ہے وینٹلیٹرز نہیں ہیں آپ کسی اور ہسپتال میں لے جائیں . بچوں کو اگر بچانا چاہتے ہیں‌تو ان کے لیے وینٹی لیٹرکا بندو بست کریں.


متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس حالت میں میں‌کہاں جاتا لیکن میں‌نے کووڈ کے باوجود وینٹی لیٹر کا بندوبست کیا انہوں‌نے میرے بچے مار دیے . انہوں‌نے پیسے بھی لیے اور میرے بچے کو بھی مار دیا . دو بچوں کے والد نے روتے ہوئے بتایا کہ یہاں کے عملے نے کہا کہ ادھر نرسری نہیں ہے تو میں نے ہسپتال کے مالک سے فون کر کے کہاکہ آپ کے ہسپتال میں‌ بچوں کے لیے وینٹی لیٹر نہیں‌ ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ موجود ہے . آپ کو سب کچھ ملے گے لیکن ڈاکٹروں اور عملے نے اپنی حوس اور غلفت کی خاطر میرے دو بچوں کو ماردیا ہے میری بیوی بیمار ہے .
واضح رہے کے اس کے بعد اس شخص نے اپنے بچوں کے مجرموں‌کو معاف کردیا اور فیصل ہسپتال کے مالک نے سب کے سامنےعملے کے رویے اور غلفت پر معذرت کی جس پر بچوں کے والد نے ان کو معاف کردیا

Leave a reply