امریکہ کےایک ہسپتال میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ جوابی کاروائی میں فائرنگ کرنے والا بھی مارا گیا

واقعہ امریکی ریاست نیو ہیمشائر میں پیش آیا جہاں ایک حملہ آور نے گولیاں چلائیں،ریاستی دارالحکومت کے نفسیاتی ہسپتال میں فائرنگ ہوئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق حملہ آور لابی میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی جان چلی گئی، ڈیوٹی ہر موجود اہلکاروں نے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کی جس کے نیتجے میں فائرنگ کرنے والا بھی ہلاک ہو گیا

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی، ہسپتال کے احاطے سے ایک مشکوک کار بھی ملی ہے ، خدشہ ہے کہ حملہ آور اس کار میں آیا تھا، یہ بھی خدشہ ہے کہ کار میں بارودی مواد نہ ہو، پولیس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے،

ہسپتال میں‌ فائرنگ کے واقعہ کے بعد مریضوں و انکے لواحقین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی سیکورٹی سخت کر دی ہے ،

Shares: