باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے گندم و آٹے کی قیمتوں سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ٹھوس پالیسی پر گامزن ہیں

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو گندم کا سرکاری کوٹہ قبل از وقت جاری کر رہے ہیں ،پنجاب کی فلور ملز کے لئے گندم کی قیمت حقیقت پسندانہ رکھی گئی ہے ، پنجاب کابینہ نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی850روپے قیمت مقرر کی ہے ، مستقبل میں آٹے پر سبسڈی کا طریقہ کار بدلنے جا رہے ہیں

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں، مستحق اور ضرورت مند شہریوں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام لائیں گے ،پنجاب حکومت فنکشنل فلور ملز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی، عام آدمی کو کم سے کم قیمت پرآٹے کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں، شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرینگے

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

Shares: