پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

0
84

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیرخوراک عبدالعلیم خان نے فلورملزایسوسی ایشن سے رابطہ کیا ہے

صوبائی وزیر نے فلورملزایسوسی ایشن کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی،فلورملزایسوسی ایشن اورمحکمہ خوراک میں معاہدہ آج طے پاجائے گا،پنجاب کی فلورملز3 دن کی بجائے7 دن کاذخیرہ رکھ سکیں گی،فلورملزصوبے کے کسی بھی ضلع سے گندم کی خریداری کرسکیں گی

فلورملزفی باڈی1200بوری کاذخیرہ رکھنے کی مجازہوں گی،محکمہ خوراک اورضلعی انتظامیہ فلورملزکی حدودمیں داخل نہیں ہوسکیں گی، فلورملزایسوسی ایشن نے آٹاکی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا،20کلوگرام آٹے کی تھیلے کی قیمت 805روپے ہوگی،

سینئر وزیر پنجاب اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ فلور ملزکوگندم خریدنے اوررکھنے کی آزادی ہے جبکہ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن رﺅف مختارنے کہاہے کہ حکومت سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ،وزیرخوراک نے گندم کی خریداری اور نقل و حمل کے مطالبات تسلیم کرلئے ،آج تحریری معاہدے کے بعد ہڑتال ختم کر دینگے ۔

مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

Leave a reply