حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحاد نے کیا بڑا دعویٰ
حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحاد نے کیا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی : سعودی اتحادنے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے دو بمبار ڈرون اور بارود سے لدی دو کشتیاں تباہ کردیں۔سعودی عسکری اتحاد نے یہ کاروائی الحدیدہ میں کی . جہاں حوثی باغیوں کا کافی اثر رسوخ سمجھا جاتا ہے .
سعودی عسکری عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغی اسٹاک ہوم معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں. سعودی عرب کے مطابق حوثی الحدیدہ صوبے سے یہ حملے کر کے عالمی اور علاقائی جہاز رانی کو خطرے سے دورچار کررہے ہیں۔اس سے پہلے سعودی اتحد نے سعودی عرب کے جنوب میں حوثیوں کے دو بمبار ڈرون طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سول تنصیبات اور شہریوں پر حوثی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرونز کو مطلوبہ ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
#وزارة_الدفاع تعرض لقطات لتدمير وإسقاط الطائرات دون طيار المفخخة التي أطلقتها المليشيا الحوثية الإرهابية تجاه المملكة لاستهداف المدنيين والأعيان المدنية.#واس_عام pic.twitter.com/gjhH0cB8E1
— واس العام (@SPAregions) March 26, 2021
یال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ یمن کے لیے تمام فضائی اور سمندری روٹس کھولنے، اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درآمد کرانے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں تمام بحری جہازوں کی سعودی عرب اور یمن میں آمد روفت بحال کرنے کا اعلان کیا ہے
یمن میں لوگ صرف مر ہی نہیں رہے ، انہیں مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ، المناک رپورٹ