حوثیوں کے حملے تیز ہوگئے سعودی عرب کا اعتراف

0
34

حوثیوں کے حملے تیز ہوگئے سعودی عرب کا اعتراف

باغی ٹی وی : سعودی ذرائع نے تسلیم ‌کیا ہے کہ حوثی دہشت گردوں نے ’’مارب اور الجوف کے میدان جنگ میں پہنچنے والے بھاری نقصان کی وجہ سے پیدا ہونے والی قابل رحم مایوسی کی وجہ سے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’سعودی بحریہ اور دفاعی افواج اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ایسے حملے ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی مارب اور الجوف کے محاذ جنگ میں اپنی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد نے بدھ کو یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور چھے مسلح ڈرونز کو تباہ کیا ۔ عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جبکہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’دہشت گرد ملیشیا نے بموں سے لدے بغیر پائیلٹ طیاروں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے معاندانہ کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔اس کو یمن کی دو گورنریوں مآرب اور الجوف میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس کے ردعمل میں اس نے مایوسی کی حالت میں اب سعودی شہریوں کے خلاف ڈرون حملے تیز کر رکھے ہیں۔‘‘

ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کے زیر قبضہ صنعاء میں ایرانی پاسداران انقلاب کے احکامات دوٹوک اور واضح ہیں۔ ان کے مطابق حوثی ملیشیا، القاعدہ اور داعش کے درمیان تعلق واضح ہے

Leave a reply