ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک ایک مصروف جگہ ہے جہاں سے ہر قسم کی گاڑی گزرتی ہے بس ہو یا ٹرک، رکشہ ہو یا موٹر سائیکل، کار ہو یا ویگن الغرض اس چوک پر ٹریفک کا شدید دباو رہتا ہے لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ریت یا مٹی سے بھرے ٹرک یا ٹریکٹر ٹرالی گزرے اور ریت و مٹی سڑک پر گراتی جائے
ایسی صورتحال پیدل راہگیروں سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے اس وقت تکلیف کا باعث بنتی ہے جب یہی مٹی و ریت تیزی سے گزرتی گاڑیوں کی وجہ سے اڑ کر مذکورہ لوگوں پر پڑتی ہے
میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ نہ صرف سڑکوں کے اطراف کی بروقت صفائی کرواتے رہیں بلکہ عوامی آگاہی کی مہم بھی چلائیں جس میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریت پر پانی چھڑک کر لے جانے اور مٹی کو موٹے گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر لے جانے کا پابند بنایا جائے تاکہ ریت و مٹی اڑ کو یا سڑک پر گر کر عوام کے لیے تکلیف و اذیت کا باعث نہ بنے
اس وقت بھی ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک سے مین گیٹ تک گری ریت گزرتے لوگوں کے لیے درد سر کا باعث بنی ہوئی ہے جب تیز رفتار گاڑیاں اس گری ریت پر سے گزرتی ہیں تو یہ اڑ کر عوام کی آنکھوں اور ناک کو متاثر کر رہی ہے جس سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ جنم لے رہا ہے

Shares: