حوثی باغیوں کے ریاض میں فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے
یمن کے حوثی باغیوں نے پیر کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک اہم فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے فوجی ہدف کا نام نہیں بتایا تاہم سعودی شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنے کا ضرور مشورہ دیا۔
سعودی عرب نے ابھی تک اس مبینہ حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ حوثی باغیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ حملے کیے جن میں سے زیادہ تر حملوں کو سعودی فضائی دفاعی دستوں نے ناکام بنا دیا۔