بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

0
47

صنعا: سعودی عرب کی طرف جنگ بڑھنے لگی ، دوسری طرف یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی قصبے پر قبضے اور بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے تین بریگیڈ فوج نے حوثیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

حوثی باغیوں‌ کے ترجمان کرنل یحییٰ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں شدید لڑائی میں کئی فوجی مارے بھی گئے جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔کرنل یحییٰ‌نے دعویٰ‌کیاکہ سعودی افواج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے اس کے ساتھ ان کے ہتھیار، گاڑیاں اور دیگر مشینری بھی تباہ ہوئی ہے۔

“وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا” لاک ہے

وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

حوثی باغیوں‌ کے ترجمان کرنل یحییٰ کا کہنا تھا کہ جب سے فریقین میں یہ تنازع شروع ہوا ہے اس وقت سے اب تک کا یہ سب سے بڑا آپریشن تھا جس میں سعودی عرب کی فوج نے ہتھیار بھی ڈالے ہیں۔ حوثیوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن گزشتہ 72 گھنٹوں سے جاری تھا۔

حوثی باغیوں‌ کے ترجمان کرنل یحییٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گرفتار فوجیوں کو حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ پر بھی دکھانے کا اعلان کیا تاہم فوری طور پر کسی بھی قسم کی ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 ستمبر کو سعودی عرب میں موجود دنیا کی سب سے بڑی تیل تنصیبات آرامکو پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد صورت حال بہت خراب ہوگئی تھی

Leave a reply