گڑھی خدابخش:جب اندرہوہی گندگی توٹینٹ لگانے سے کیسے چُھپ سکتی ہے ،اطلاعات کے مطابق بے نظیرشہید کی برسی کے موقع پرجہاں پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کا بڑا ہجوم نظرآیا وہاں کچھ اوربھی اہم چیزیں نظرآئیں جن پرسوشل میڈیا میں‌سخت تنقید کی جارہی ہے

اس حوالے سے سوشل میڈیا آگاہی مہم کا حصہ بنتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشبازگل نے بھی بڑی ہی اہم بات کہہ دی

 

وہ بات کس موقع پرکہی وہ اصل میں اس مقام پرجہاں برسی منائی گئی ، گندگی کے ڈھیروں سے متعلق ہے ، وہ کہتے ہیں‌ کہ !

گندگی چھپانے کی کوشش میں نااہلی مزید عیاں کر بیٹھے

شہبازگل اپنے ٹویٹ پیغام میں آگے چل کرکہتے ہیں‌کہ !بینظیر کی برسی سے قبل نااہلی اور گندگی لاڑکانہ میں پھیلے گندگی کے پہاڑ اس وسیع و عریض سبز چادر سے چھپانے کی کوشش کی گئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس چادر کی خریداری میں کتنے لاکھوں یا کروڑوں کا ٹیکہ لگا ہو گا

شہبازگل نے آخر میں اس معاملے پر بہت ہی خوبصورت جملہ کہا وہ کہتے ہیں کہ ! یہ ایک الگ سبجیکٹ ہے

Shares: