لاہور:پنجاب میں گندم کی پیداوار کیسے بڑھائی جاسکتی ہے؟ذمہ داران سرجوڑ کربیٹھ گئے،اطلاعات کے مطابق محکمہ زراعت کے افسران نےگندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے سر جوڑ لیےہیں جبکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کےلیےزرعی ایمرجنسی پروگرام جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت زراعت ہاوس میں اجلاس ہوا – اجلاس میں سیکرٹری زراعت ساوتھ پنجاب ثاقب علی عطیل ، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی ، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم ، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن ناصرجمال ہتیانہ ، زراعت توسیع کے ڈویژنل ڈائریکٹر اورڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت دیگراعلی افسران نےشرکت کی-

وزیر زراعت حیسن جہانیاں گردیزی کہتےہیں کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کےلیے 12 ارب 54 کروڑ روپے کا زرعی ایمرجنسی پروگرام جاری کیا گیا ہے جبکہ اس منصوبہ پرعملدرآمد سے گندم کی اوسط پیداوارمیں 7 من فی ایکڑ کا اضافہ ہوگا- وزیر زراعت حیسن جہانیاں گردیزی نے کہا کہ اس سال کاشتکاروں کو 4 لاکھ 50 ہزار ٹن محکمہ زراعت کا منظور شدہ بیج سبسڈی پرفراہم کرکیا جائے گا۔

Shares: