کرونا اور دوسری بیماریوں کے خلاف آپ کیسے اپنی قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں؟

0
48

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 67ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 4 لاکھ کے لگ بھگ افراد داعی اجل کو لبیک بھی کہہ چکے ہیں لیکن دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 33 لاکھ سے زائد ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے بنی نوع انسان کو سب سے زیادہ خطرات سے دوچار کرنے والے کووڈ 19 کو شکست فاش دی ہے۔

تادم تحریر حتمی طور پر یہ کہنا تو نا ممکن ہے کہ آخر کن وجوہات کی بنا پر یہ مہلک وبا ’کچھ‘ انسانوں سے شکست کھاتی ہے؟ لیکن ماہرین کی ایک بڑی تعداد اب تک کی تحقیقات کے پیش نظر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ انسان کا یقین، اس کی مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کووڈ 19 کے جان لیوا حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

طبی ماہرین یقین رکھتے ہیں کہ اگر انسان کا مدافعتی نظام طاقتور ہوگا تو متاثرہ جسم کووڈ 19 سمیت ہرقسم کے خطرناک اورجان لیوا جرثوموں کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکے گا

تاہم ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق کرونا وائرس سے بچاو کے لیے انسانی جسم میں قوت مدافعت ہونا بہت ضرورت ہے ، جس کے لیے طبی ماہرین نے تجربات کی بنیاد پرکچھ غذائی مرکبات تجویزکیئے ہیں‌

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ سبزقہوہ پینا چاہیے اوراس میں ادرک،لوگ اورلیموں کا استعمال نہاہت ضروری ہے ، اس کے علاوہ اس قہوے میں ڈالے جانے والے لونگوں کوچپانا بھی بہترہے ، اس کے علاہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے دال چینی اورملٹھی کا قہوہ پینا بھی قوت مدافعت کوبڑھانے میں مفید ہے

طبی تحقیق کے مطابق دہی کا استعمال بھی بہترہے ، اس کے ساتھ ساتھ لہسن کا ایک جوا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ان کو پانے کے ساتھ کھائیں اور یہ عمل روزانہ کی بنیاد پرکریں جب لہسن کی خوشبو آنا شروع ہوجائے اسے روک دیں‌اورپھرکچھ دنوں‌کے وقفے کے بعد کھانا شروع کردیں

طبی تحقیق کے مطابق ہلدی ، زیتون ، زنگ ، وٹامن اے سے بھرپورغذائیں ایسے ہی وٹا من ڈی سے بھرپورغذائیں کھانی چاہیں ، ایسے ہی چکی کا پسا ہوا آٹا استعمال کرنا چاہیے میدہ وغیرہ کے استعمال سے پرہیزکرنا بہت ہی ضروری ہے

Leave a reply