کرونا وائرس دنیا بھر میں کس طرح پھیلا؟ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بہت بڑا انکشاف کردیا
نیویارک:کرونا وائرس دنیا بھر میں کس طرح پھیلا؟ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بہت بڑا انکشاف کردیا ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اعتراف کیا ہے کہ کرونا وائرس سےنمٹنےکیلئےعالمی سطح پر قیادت کا فقدان نظر آیا، ہرملک کی الگ پالیسی کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ بنی ہے۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی علیحدہ حکمت عملی اور پالیسی کی وجہ سے کرونا کی وبا دنیا بھر میں پھیل گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات مل کر کرنے چاہیے تھے وہ نہیں کیے جاسکے، عالمی سطح پر قیادت کا فقدان نظر آیا، بڑے ممالک نے کرونا کو ختم کرنے کے لیے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی انہیں چاہیے کہ مل کر کام کریں تاکہ وائرس ختم ہو۔
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے جو کچھ ہوسکتا تھا نہیں کیا گیا، اس لیے دنیا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اب بھی وقت ہے کہ تمام ممالک مل کر بیٹھیں اور ایک طریقہ کار وضع کریں جس میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ، کاروبار کھولنے اور اس کی بحالی کے اقدامات شامل ہوں۔
سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کرونا کی روک تھام کے حوالے سے عالمی ردعمل دیکھ کر افسوس ہوا، ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کے بجائے غفلت کا مظاہرہ کیا۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اس وقت ترقی پذیر ملکوں میں عالمی ادارے کا متبادل نہیں مل سکتا، جب تک جنوبی دنیا میں کرونا ختم نہیں ہوگا شمالی دنیا بھی خاتمے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔