بالی وڈ سٹار انیل کپور اور سنیتا کپور نے حال ہی میں اپنی شادی کی 39 ویں سالگرہ منائی. شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے انیل کپور اور سنیتا کپور نے 11 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔شادی کی سالگرہ کے موقع پر انیل کپور نے اپنی اور اہلیہ کی کچھ یادگار تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کیں. انہوں نے اہلیہ کو لکھا کہ ہم دونوں کی محبت کی کہانی ہمیشہ ہی زندہ رہے گی. انیل کپور نے کہا کہ میں اپنی شادی کے 39 سال نہیںلکھوں گا بلکہ یہ لکھوں گا کہ ہم نے 50 سال پہلے اس سفر کو شروع کیا تھا. انہوں نے لکھا کہ سنیتا آپ اچھی عادات کی مالک ہیں اور پچاس سال کے بعد بھی آپ نے اپنی کوئی عادت نہیں بدلی آپ کل بھی اچھی تھیں آج بھی اچھی ہیں.
اس موقع پر ان کی بیٹی سونم کپور نے بھی ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہیں ’دنیا کے بہترین والدین‘ قرار دیا اور لکھا کہ دنیا کے بہترین والدین کو سالگرہ مبارک ہو. یاد رہے کہ انیل کپور کا شمار بالی وڈکے ٹاپ سٹارز میںہوتا انہوں نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا اور انکی جوڑی بھی سب کے ساتھ سراہی گئی لیکن مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ انکی جوڑی کو سب سے زیادہ سراہا گیا.