پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ بھی حیران ہوگئے۔

بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں شاہینوں نے کیویز کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا، اپنی کارکردگی کے ساتھ گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑا اور فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کی صورتحال تھی۔

معاملہ کچھ یوں ہوگیا تھا کہ اتوار کو سپر 12 مرحلے کےآخری 3 میچز سے گروپ 2 میں شامل پاکستان،بنگلادیش ، جنوبی افریقا اور بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچے کا فیصلہ ہونا تھا، اگر گرین شرٹس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ اپنا آخری میچ بنگلادیش سے جیتےاور پھر نیدرلینڈز یا تو جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے یا پھر بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہو۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

تاہم ہوا یوں کہ اتوار کو پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا جس کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کا دن کا دوسرا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔

قبل ازیں پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے سیمی فائنل اور پھر بدھ کو نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

شاہینوں نے کیویز کو دبوچ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں پاکستان نے سب کو حیران کیا وہیں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ بھی ابھی تک یقین نہیں کرپارہے کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں کیسے پہنچ گئی؟

ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

پہلے سیمی فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بشپ نے کہا کہ ‘یہاں سڈنی میں رات کے 2 بج رہے ہیں اور اب تک حیران ہوں کہ پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے’۔

Comments are closed.