بھارت کس طرح پاکستان کوغیرمستحکم کررہا ہے’افغانستان کوواضح بتادیاگیا ہے،شاہ محمود قریشی

0
47

اسلام آباد :بھارت کس طرح پاکستان کوغیرمستحکم کررہا ہے’افغانستان کوواضح بتادیاگیا ہے،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کس طرح بھارت دہشتگردی کی پشت پناہی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

وزیراعظم کے دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا افغانستان کادورہ ایک فالواپ دورہ تھا، دورےسےپیغام گیاہےکہ ہم اپنےمؤقف پرقائم ہیں امن کےخواہاں تھےاورخواہاں ہیں اور مددجاری رکھیں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ دورےسےہم نےدونوں ممالک کےتعلقات کومضبوط کیا، دونوں ممالک کامستقبل کیسا ہونا چاہیے کاغذات پراتفاق کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نےدہشتگردی کےحوالےسےاپنےتحفظات سےآگاہ کیا ہم نےواضح کیابھارت کس طرح دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، واضح کردیا ہےبھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکی کوشش کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نےاتفاق کیا کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونےدیں گے پاکستان اور افغانستان شئیرڈ ویژن پر اتفاق کیا ہے دونوں ممالک شیئرڈ ویژن میڈیا کوریلیزکریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اشرف غنی اس دورےکی اہمیت کو سمجھتےہیں اور وہ عمران خان کےدورے کے منتظر تھے، اشرف غنی مستقبل قریب میں پاکستان کادورہ کریں گے دونوں حکومتیں متفق ہیں اپنی زمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونی چاہئیں اور دونوں حکومتیں اس جذبےکو لےکر آگےچلیں گی۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان پردنیا بھرکی نظریں‌تھیں اورعالمی میڈیا اس کو بڑی اہمیت دے رہا ہے ، اپنے دورے کے دوران جب وزیراعظم عمران خان کابل پہنچے توان کوگارڈ آف آنرزدیا گیا ، افغان صدر نے بھی پاکستان کی خدمات کوتسلیم کرتے ہوئے تعلقات کوبہتربنانے پرزوردیا

Leave a reply