پاکستان کے دفاعی بجٹ پر تنقید کرنے والے شہبازگل آج کس منہ سے تاویلیں پیش کررہے ہیں،جاوید بدر

0
29

لاہور:پاکستان کے دفاعی بجٹ پر تنقید کرنے والے شہبازگل آج کس منہ سے تاویلیں پیش کررہے ہیں،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرنے کہا ہےکہ ڈاکٹرشہبازگل وہ وقت یاد رکھیں جب وہ افواج پاکستان کو دفاعی بجٹ دینے کے حوالے سے کھل کرتنقید کیا کرتے تھے

باغی ٹی وی کے مطابق جاوید بدرنے کہا ہےکہ ڈاکٹرشہبازگل جب پروفیسرتھے تو اس وقت بعض ایسے بھی مواقع آئے کہ انہوں نے پاک فوج کو ملنے والے بجٹ پرنہ صرف تنقید کی بلکہ اسے پاکستان کی ترقی کے لیے نقصان دہ قراردیا

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں جاوید بدرکا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گِل صاحب نے اپنے آرٹیکلز میں چند سال پہلے لکھا ہے کہ پاکستانی معشیت فوج کو بجٹ میں حصہ دینے سے خراب ہوتی ہے

جاوید بدرنے کہاکہ دفاعی بجٹ پر جناب کو پاکستانی فوج یاد آگئی اور تعلیم پر جناب کو انڈیا یاد آتا ہے

Leave a reply