روس یوکرین جنگ میں کتنےشہری ہلاک ہوئے؟اقوام متحدہ کی رپورٹ آگئی

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں اب تک 7000 شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک سات ہزار شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں۔

روس یوکرین جنگ کو 328 روز گزر چکے ہیں، روس کی Zaporizhzhia شہر پر بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ روس یوکرین پر مسلسل بمباری کررہا ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دنیپروکی رہائشی عمارت پر کیے گئے فضائی حملوں میں اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملبے سے اب بھی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روس اور بیلاروس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے باعث کیف سمیت دیگر شہروں میں روس کے فضائی حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔دوسری جانب روسی دھمکی کے باوجود عالمی برادری یوکرین کی مدد کررہی ہے۔ برطانیہ نے مزید دو جنگی ٹینکس یوکرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔

 

یوکرین کے فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے جہاں وہ اپنی تربیتی سرگرمیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

باغی ٹی وی: یوکرینی فوجی امریکی ریاست اوکلو ہامہ پہنچے جہاں وہ ائیر ڈیفنس آرٹلری سکول میں اپنی تربیت کے مراحل مکمل کریں گے کرنل کرٹس کنگ نے اس امر کا اظہار اس بارے میں اپنے ٹویٹ کے ذریعے جاری کردہ ویڈیو میں کیا ہے-

یوکرین میں روس کا عمارت پر حملہ،بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی

امریکہ نے اپنے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل روس کے خلاف یوکرینی فوج کو دینے کا اعلان دسمبر 2022 میں کیا تھا تاہم اس کی تربیت کے لیے ضروری تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو امریکہ بلایا جائے۔

یوکرین پٰیٹریاٹ میزائلوں کے لیے کافی دیر سے زور دے رہا تھا۔ اب امریکہ کے اس کے حق میں فیصلے سے یوکرین کو کافی بڑی کامیابی ملی ہے۔

کرنل کرٹس کنگ نے اپنے ٹویٹ میں امریکہ پہنچنے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا ہے تاہم اسی ماہ امریکی حکام نے بتایا تھا کہ 90 سے 100 کے درمیان یوکرینی فوجی پیٹریاٹ میزائل کی تربیت لینے امریکہ آئیں گے۔

عالمی برادری کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے،افغان…

‘رے تھیون’ کمپنی کا بنایا ہوا ایم آئی ایم 104 پیٹریاٹ میزائل بنیادی طور پر ہوا میں اڑنے والے حملہ آور طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ لیکن بعد ازاں اس کو بلیسٹک میزائل حملوں کو بھیی فضا میں ہی ناکام بنانے کی صلاحیت سے بھی لیس کر دیا گیا ۔

یہ امریکی پیٹریاٹ میزائل پہلی خلیج جنگ میں کافی کامیابی پا چکے ہیں ۔ جب ان کی مدد سے امریکہ نے روسی ساختہ سکڈ میزائل شکار کیے تھے۔ اب یہ پیٹریاٹ براہ روسی حملوں کو روکنے کے لیے یوکرین کے زیر استعمال آئیں گے۔

دورانِ حمل خطرناک پیچیدگیوں کی نشاندہی کرنے والا خون کا ٹیسٹ

Comments are closed.