یوکرین میں روس کا عمارت پر حملہ،بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی

0
40

یوکرین کے شہر دنیپرو میں عمارت پر روس کے میزائل حملے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر دنیپرو کا کہنا ہے کہ روسی میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کے ملبے تلے اب بھی 40 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں، روسی حملے کے بعد دنیپرو میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 40 گھنٹوں سے جاری ہے۔

روس پاکستانی آلو سے اعلٰی معیار کی شراب بنا رہا ہے،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیپرو میں عمارت پر ہونے والے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے دنیپرو میں ہفتےکو روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس حوالے سے جرمنی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں ہونے والے جنگی جرائم کے ذمہ دار روسی رہنما اور فورسز ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے کہا تھا کہ روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا نتیجہ ایٹمی جنگ کی صورت میں برآمد ہو سکتا ہے۔

روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے شیلر تھینک ٹینک میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی منقطع کر دیں اور وہ یوکرین کی جیت کا مفہوم ایک طرف رکھ کر ہونے والے نقصانات اور تباہی کو تسلیم کریں۔

اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے جرمنی میں ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں روس کو یوکرین کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی معاہدے سے قبل روس کو مجبور کرنے کا نتیجہ الٹ نکل سکتا ہے اور اس سے روس کا ردعمل اور سخت ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کے زور پر روس کو مجبور کرنے کا عمل حالات کو مزید کشیدہ کر سکتا ہے جس سے ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔

روس پردباواتنا نہ بڑھائیں کہ جواب ایٹمی حملے کی صورت ملےگا:اہم شخصیت کا اعلان

Leave a reply