کتنی حکومتی شخصیات نے رابطہ کیا ہے، احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد : کتنی حکومتی شخصیات نے رابطہ کیا ہے، احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ایک بہت بڑا دعویٰ کردیا ہے، ان کا یہ دعوی کس حد درست ہے آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا

ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک کوکامیاب بنانے کے حوالے سے اپوزیشن کی تمام جماعتیں بڑے بڑے دعوے کررہی تھیں کہ ان سے حکومتی پارٹی کے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں لیکن آج احسن اقبال نے ان دعووں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے

احسن اقبال کہتے ہیں کہ ایک یا ایک سے زائد حکومتی شخصیات نے ان سے رابطہ کیا ہے ، احسن اقبال کے اس دعوے کے بعد یہ تو ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن کا کہنا کہ حکومتی اراکین کے ان سے رابطے ہیں تو یہ ایک سفید جھوٹ لگتا ہے ،

اس دعوے کے زمین بوس ہونے کا سب سے بڑا ثبوت خود احسن اقبال کا ی دعویٰ ہےکہ ان سے ایک یا ایک سے زائد حکومتی شخصیات کا رابطہ ہے تو ایک یا ایک سے زائد ایک ہی ہوسکتا ہے

اس دعوے کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوانکلتے ہوئے نظرآتی ہے

Comments are closed.