99 لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے میں مصروف: پنجاب سب سے آگے

0
136

اسلام آباد: کتنی لیبارٹریز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں؟چاروں صوبوں کا ریکارڈ سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 99 لیبارٹریز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں، لیبارٹریز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ہے جہاں 20 سرکاری اور 12 نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ملک بھر میں 99 لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 51 سرکاری، 45 نجی اور حکومتی تعاون کے ساتھ 3 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، سب سے زیادہ 34 لیبارٹریز پنجاب میں کام کر رہی ہیں، پنجاب میں 20 سرکاری، 12 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں۔پنجاب میں حکومتی تعاون کے ساتھ 2 نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر سندھ میں 25 لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں، سندھ میں 9 سرکاری، 15 نجی اور 1 لیبارٹری کو حکومتی تعاون حاصل ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں، جن میں سے 2 سرکاری اور 14 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں 9 سرکاری اور 14 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں، بلوچستان میں 5 اور گلگت بلتستان میں 3 لیبارٹریز کرونا وائس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 3 سرکاری لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں

Leave a reply