اسلام آباد: کورونا وائرس سے پوری دنیا کے 209 ممالک میں متاثر ہونے والے 22 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں سے5لاکھ 75 ہزار 975 سے زیادہ (575,970) صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے سب سے پہلے انتہائی متاثر ہونے والا ملک چین ہے لیکن دنیا میں سب سے زیادہ لوگ جس ملک کے صحت مند ہوئے ہیں ان میں جرمنی کا پہلا نمبر ہے
عالمی اداروں کے مطابق جرمنی جس کے 141397 میں سے 83114 لوصحت مند ہوچکے ہیں ، دوسری طرف چین جہاں کورونا سے متاثر 82 ہزار 719 افراد میں سے 77,029 صحت مند ہوچکے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبرپرہے۔ تیسرے نمبر پر یورپی ملک اسپین ہے جہاں متاثر ہونے والے 190,839 میں سے 74,797 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چوتھے نمبرپرامریکہ ہے جہاں 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ اس وائرس کا شکارہوئے جبکہ صحت مند ہونے والوں کی تعداد 63 ہزار510 ہے ،ایران میں کورونا وائرس کے79,494 مریضوں میں سے 54,064 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے 172,434 مریضوں میں سے 42,727 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے147,969متاثرین میں سے 34,420 صحتمند ہوچکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس کے27,078 مریضوں میں سے 16,400، ساؤتھ کوریا میں 10,653 میں سے 7,937 ، بیلجیم میں 36,138 مریضوں میں سے 7,961 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کو صحتیاب کرنے کی کوششوں میں پاکستان 19ویں نمبر پر ہے جہاں 7,481مریضوں میں سے 1,832 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں مریضوں کی تعدد 14,425 ہے 2,045 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں