مریم اورنگزیب فواد چوہدری کےبارے میں کتنی محبت رکتھی ہیں:الفاظ سے اندازہ کرنے میں آسانی ہوسکتی ہے

0
56

لاہور:مریم اورنگزیب فواد چوہدری کےبارے میں کتنی محبت رکتھی ہیں:منہ مبارک سے نکلے الفاظ سے اندازہ کریں ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرائے کے سلیکٹڈ ترجمان اور” لوٹا بریگیڈ "صرف وہی بولتی ہے جتنا انہیں بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نابالغ ہاتھوں میں ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنامخصوص جارحانہ اندازبیان بازی دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور لوٹا بریگیڈ سلیکٹرز کی کرائے پر دی ہوئی گاڑی چلا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎معیشت، عوام اور پاکستان کے مفادات روندتے ہوئے یہ گاڑی تباہی کی کھائی کی طرف جا رہی ہے، اس تباہی و بربادی پر آنکھیں بند کیے سلیکٹرز کی یہ گاڑی سلیکٹڈ دائیں بائیں نہیں کر سکتا۔

Leave a reply