ستمبر میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے؟ رپورٹ آ گئی

اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرتی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کو کتنی سزا ہوئی؟ اہم خبر

مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سب سے زیادہ 175 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

1993ء کے بعد کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے…. لرزہ خیز رپورٹ آگئی

اس کے علاوہ رام اللہ اور البیرہ سے 54، الخلیل سے 100، جنین سے 25، بیت لحم سے 25،نابلس سے 45، قلقیلیہ، طوباس سے 5،سلفیت سے 8، اریحا سے 10 اور غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی فوجی اب تک 43 خواتین، 200 بچوں سمیت5000 فلسطینیوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ اسی طرح رواں سال کے دوران 450 فلسطینیوں سزائیں سنائی گئیں۔

خیال رہے کہ 1993ء سے لے کر اب تک ایک لاکھ 20ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسرائیل کے دو درجن حراستی مراکز میں 5700 فلسطینی قید ہیں۔ ان میں 220 بچے، 38 خواتین اور 500 انتظامی قیدی ہیں۔

Comments are closed.