اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر
اسرائیلی فورسز گذشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینی عوام کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ احتجاجی مظاہروں پر براہ راست گولیاں چلائی جاتی ہیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جاتے ہیں۔
ستمبر میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے؟ رپورٹ آ گئی
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 50شہری زخمی ہو گئے جن میں سے 22بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کے مشرقی علاقوں میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔جس سے طبی عملے کے چار کارکنوں سمیت درجنوں فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کو کتنی سزا ہوئی؟ اہم خبر
مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔
فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سب سے زیادہ 175 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ اور البیرہ سے 54، الخلیل سے 100، جنین سے 25، بیت لحم سے 25،نابلس سے 45، قلقیلیہ، طوباس سے 5،سلفیت سے 8، اریحا سے 10 اور غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔