پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میںاب تک 25 روپے پیٹرول میں اضافہ ہو چکا ہے،موجودہ حکومت اب تک تیل مصنوعات میں 6 مرتبہ اضافہ کر چکی ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میںاب تک 25 روپے پیٹرول میں اضافہ ہو چکا ہے،موجودہ حکومت اب تک پٹرولیم مصنوعات میں 6 مرتبہ اضافہ کر چکی ہے
موجودہ حکومت جب اگست 2018میں برسراقتدار آئی تو اپنے پہلے مہینے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ۔ یکم نومبر2018کو پہلی مرتبہ حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا اور پٹرول کی قیمت میں 5روپے ، ہائی سپیڈل کی قیمت میں 6روپے 37پیسے ، لائٹ ڈیزل میں 6 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔اس کے بعدمارچ سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافےکا جو سلسلہ شروع ہوا اس نے عوام پر بہت بھوجھ ڈالا. اب اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت جب اگست 2018 میں برسراقتدار آئی تھی تو پٹرول کی قیمت 92 روپے 83 پیسے تھی جو بڑھ کر اب 117 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 94 پیسے سے بڑھ کر 132 روپے 47 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 84 روپے سے بڑھ کر 103.84 فی لٹر ہوگئی ہے ۔