سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

0
43
pakistan

لاہور: سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتے رہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمے میں نامزد ایکسیئن ہائی وے رانا محمد اقبال کا عدالت میں دیا گیا اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق محمد خان بھٹی ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے لیے زبردستی رشوت وصول کراتے تھے۔

 

ایکسئین ہائی وے رانا محمد اقبال کے اعترافی بیان کے مطابق محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے فرنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

نامزد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مختلف افسران کی تعیناتیوں کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لی گئی جبکہ محمد خان بھٹی نے پرنسپل سیکرٹری کی سیٹ پر تعیناتی کے بعد مختلف محکموں کا ترقیاتی کاموں کا بہت بڑا پیکیج بھی منظور کروایا اور ان کی ہدایت پر کام کے عوض 50کروڑ ان کے گھر پہنچائے، اس وقت چودھری مونس الٰہی ودیگر وہاں موجود تھے۔

پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ مواصلات کے ایکس سی این رانا اقبال کو گرفتار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رانا اقبال نے رشوت دے کر یہ پوسٹ لی اور مزید ٹھیکوں کی مد میں 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ رشوت الگ سے دی۔اس مقدمے میں کئی سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ محمد خان بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں اربوں روپے کے ٹھیکے قانون سے ہٹ کر دیے اور جب وہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری تھے، ان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔

Leave a reply