شیرا جو 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے قابل اعتماد باڈی گارڈ رہے ہیں ان کی آج سالگرہ ہے، ان کی سالگرہ کے موقع پر بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے انہیں مبارکباد دی اور اپنی اور شیرا کی تصویر بھی شئیر کی. سلمان خان نے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے شیرا، خدا تمہیں خوش رکھے، خوش رہو، شیرا نے سلمان خان کی پوسٹ کا جواب دیا اور ان کی برسوں سے محبت اور آشیرواد کا شکریہ ادا کیا. شیرا نے سلمان خان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اتنے سالوں کی تمام محبتوں اور نعمتوں
کے لیے مالک آپکا شکریہ۔سنگیتا بجلانی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے شیرا.سلمان خان کے مداحوں نے شیرا کو سالگرہ کی مبارکباد دیں.یاد رہے کہ شیرا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور ان کے کافی فالورز ہیں، انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 868 ہزار سے زیادہ ہے۔ شیرا سلمان خان پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں اور ان کی بہت عزت بھی کرتے ہیں. شیرا سلمان خان نے بہت قریبی اسی لئے مانے جاتے ہیں کیونکہ شیرا نے ان کا اعتماد ھاصل کیا ہے.