شاہ محمود قریشی نے افغان ٹی وی کو انٹریو دیتے وقت کیسے بیان بدلا:منظرمحفوظ ہوگیا

0
38

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے افغان ٹی وی کو انٹریو دیتے وقت کیسے بیان بدلا:منظرمحفوظ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق زیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

افغان ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میڈیا کے چند حلقوں نے بیان بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

 

انٹرویو کے دوران میزبان نے شاہ محمود قریشی سے پوچھا کیا آپ اسامہ کو شہید سمجھتے ہیں تو کچھ لمحے چپ رہنے کے بعد وزیر خارجہ نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پریہ بھی بحث زورپکڑرہی ہے کہ شاہ محمود قریشی نے متنازعہ بیان دینے سے جس طرح بچاواختیارکیا اوررپورٹرکے سوال کوسوال ہی رہنے دیا ایک کمال حکمت عملی ہے

Leave a reply