سینیٹ میں سوفیصد کامیابی کیسے حاصل کرنی ہے ،عمران خان نے حکمت عملی بنالی

اسلام آباد :سینیٹ میں سوفیصد کامیابی کیسے حاصل کرنی ہے ،عمران خان نے حکمت عملی بنالی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی ، پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، سینیٹ الیکشن کی وجہ سے ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے بھی لائحہ عمل ترتیب دے دیا ، اس حوالے سے انہوں نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ناصرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں کا یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ارکان قومی اسمبلی سے سینیٹ انتخابات سے قبل ملاقاتیں قومی اسمبلی چیمبر میں کریں گے ، جن میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنے جائیں گے اور ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں صرف 2 دن رہ گئے ہیں

Comments are closed.