بیکڈ لیمن ڈونٹس
اجزاء: ھ
میدہ ایک کپ
کاسٹر شوگر پاو کپ
دودھ آدھا کپ
لیمن زیسٹ آدھا چائے کا چمچ
بیکنگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
بیکنگ سوڈا دو چٹکی
انڈا آدھا
دہی پاو کپ
نمک حسب ذائقہ
تیل پاو کپ
آئسنگ شوگر ایک کپ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
میدہ بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاوڈر اکٹھا ہی چھان لیں پھر اس میں مکھن کاسٹر شوگر دہی تیل اور لیمن زیسٹ اور انڈے شامل کر کے مکس کریں پھر اس کی ڈو بنا لیں اگر ضرورت پڑے تو دودھ استمعال کر لیں ڈونٹ ٹرے کو گریس کر کے اس پر ڈو کے چھوٹے بالز بنا کر رکھیں اور ایک سو اسی ڈگری پر بیس منٹ تک بیک کریں پھر انھیں نکال کر آئسنگ شوگر اور لیموں کا رس مکس کر کے ان پر پھیلائیں اورمزیدار لیمن ڈونٹس سرو کریں

Shares: