اجزاء:
اُبلی چنے کی دال آدھا کپ
اُبلے آلو ایک عدد
سییو آدھا کپ
بُھنی مونگ پھلی آدھا کپ
بُھنی چنے کی دال آدھا کپ
پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں
کھجور کی چٹنی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہری چٹنی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مُرمُرے آدھا کپ
املی کی چٹنی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لیموں آدھا
نمک حسب ضرورت
پاپڑی حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ آدھا چائےکا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں تین عدد باریک کاٹ لیں
تازہ ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
ترکیب:
ایک پیالے میں اُبلے آلو کاٹ کر چنے کی اُبلی دال مُرمُرے مُونگ کی بُھنی دال مونگ پھلی بُھنی سییو پیاز ٹماٹر کھجور کی چٹنی املی کی چٹنی لیموں کا رس اور ہری چٹنی ڈال کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں کہ یکجان ہو جائیں اب پاپڑی کو چُورا کر کے اس کے اوپر ڈالیں پھر نمک چاٹ مصالہ لال مرچ ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر اچھی طرح مکس کر لیں مزے دار کھٹی میٹھی بیل پُوری تیار ہے

Shares: