بوہری کٹلٹس
اجزاء:
گائے کا قیمہ ایک کلو
اُبلے میش آلو تین عدد
ہلدی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
پیاز تل کر پیس لیں چار کھانے کے چمچ
ہری مرچ پیسٹ . دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
پسی لال مرچ ڈیڑھ سے دو چائے کے چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
بریڈ کرمبز آدھا کپ
انڈے چارعدد
پسا گرم۔مصالحہ دو چائے کے چمچ
کُٹا زیرہ دو چائے کے چمچ
بریڈ سلائس دو عدد بھیگے ہوئے
تیل آدھا کپ فرائی کے لیے
ترکیب:
قیمے میں نمک لال مرچ آلو ہلدی زیرہ گرم۔مصالحہ ہری مرچ ہرا دھنیا تلی پسی پیاز اور بریڈ سلائس بھیگے ہوئے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر ایک پلیٹ میں۔انڈے ڈال کر پھینٹ لیں پھر قیمے کے مکسچر کے کٹلٹس بنا کر بریڈ کرمبز میں۔رول کر کے پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈِپ کر کے گرم تیل میں ہلکی آنچ میں فرائی کر لیں جب گولڈن براون ہو جائیں تو نکال کر گرم گرم مزیدار بوہری کٹلٹس چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریں

Shares: