مغز مصالحہ
اجزاء:
گائے کا مغز ایک عدد
پیاز . ایک پاو
ٹماٹر دو چائے کے چمچ
لال مرچ . دو چائے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
ہلدی ۔آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
زیرہ دو چائے کے چمچ
باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ
ہری مرچ دوعدد
تیل آدھا کپ
ترکیب:
مغز کو دھو کر ابال لیں اب گرم تیل میں پیاز براون کریں پھر ٹماٹر لال مرچ ہلدی گرم مصالحہ زیرہ نمک ادرک لہسن پیسٹ اور قصوری میتھی شامل کر کے بھونیں اور مغز ڈال دیں آخر میں ہری مرچیں ہرا دھنیا اور باریک کٹی ادرک ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں مزیدار مغز مصالہ تیار ہے نان یا چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں