چٹ پٹے چکن باسکٹ بنانے میں آسان اور کھانے میں مزیدار
چکن باسکٹ
اجزاء:
سموسہ پٹی آدھا پیکٹ
مرغی یا مٹن تیار شدہ قیمہ. آدھا کلو
کارن فلور آدھاکھانے کا چمچ
میونیز تین کھانے کے چمچ
تازہ ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد چھوٹا گودا نکال۔کر باریک کاٹ لیں
ترکیب: ہر سموسہ پٹی کو اس طرح تین حصوں میں کاٹیں کہ چوکور ٹکڑے بن جائیں ان تین تین ٹکڑوں کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح رکھیں کہ سب کے کونے الگ رہیں تیل گرم کر کے ان تینوں ٹکڑوں کو گرم تیل میں ڈالیں اور اوپر ایک گول چمچ سے دبا لیں اس طرح گول سے دبانے کنارے کھڑے ہو جائیں گے اور درمیان میں گڑھا سا بن جائے گا ٹوکری کی سی شکل کا بن جائے گا سنہری ہونے پر نکال لیں پانی میں۔کارن فلور گھول لیں قیمے کو ہلکا سا گرم کر کے کارن اس میں مکس کر دیں پکا کر گاڑھا کر لیں اور چولہا بند کر دیں پھر اس میں میونیز ٹماٹر اور ہرا دھنیا ملا دیں اور اس فلنگ کو ٹوکریوں میں ڈال کر پیش کریں