اجزاء:
مکھن ایک کھانے کا چمچ
بریڈ کرمز آدھا کپ
انڈا ایک عدد
مسٹرڈ آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ حسب ذائقہ
تھائم آدھا چائے کا چمچ
چکن بریسٹ ایک عدد
لہسن دو جوئے
اسموکڈ بیف دو سلائس
چیز دو سلائس
میدہ پاؤ کپ
نمک حسب ذائقہ
ٹوتھ پکس حسب ضرورت
ترکیب:
اسٹیک بیمر کی مدد سے چکن بریسٹ فلیٹ کر لیں ایک باؤل میں مکھن نمک کالی مرچ مسٹرڈ تھائم اور لہسن کاٹ کر چکن پر لگا کر میری نیٹ ہو نے کے لئے رکھ دیں میری نیٹ ہونے پر چکن بریسٹ پر اسموکڈ بیف کا ایک سلائس اور چیز کا ایک سلائس رکھ کر رول بنا کر ٹوتھ پک سے بند کر دیں اسی طرح سارے رول تیار کر لیں اب رول کو میدہ لگا کر پھر پھینٹے ہوئے انڈوں میڈپ کر کے بریڈ کرمز میں کوٹ کر لیں اب رولز کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں 25 منٹ بیک کریں مزیدار چکن کورڈن بلے تیار ہے