مزیدار اور سپائسی چکن پوٹلی بنانے کی ترکیب

0
39

چکن پوٹلی
فلنگ کے اجزاء:
مُرغی کا قیمہ آدھا کلو
پیاز ایک عدد بڑا
ہری مرچ دو عدد
لہسن پانچ جوئے
گرم مصالحہ پاوڈر دو چائے کے چمچ
ہلدی دو چُٹکی
نمک حسب ضرورت
سویا سوس آدھا چائے کا چمچ
وائسٹر سوس ایک چائے کا چمچ
ہری پیاز پانچ سو گرم
پوٹلی بنانے کے اجزاء:
میدہ ایک کپ
نمک دو چُٹکی
ادرک ایک انچ کا ٹُکڑا
گھی دو کھانے کے چمچ
اجوائن ایک چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
پوٹلی بنانے کے لیے پہلے میدہ میں نمک اجوائن اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر پانی سے گونڈھ لیں پانی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں ایک دم زیادہ نہیں ڈالنا پھر اس آٹے کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں
فلنگ کے لیے ترکیب:
ایک فرائنگ پیں میں ایک کھانے کا چمچ آئل۔ڈا کر گرم کریں پھر اس میں کٹا ہوا لہسن ادرک اور پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں دو منٹ بعد اس میں چکن قیمہ ڈال کر ساتھ ہی تمام مصالحے ڈال۔دیں اور قیمہ پکائیں یہاں۔تک کہ گل جائے پھر اس میں دونوں سوس ڈال کر چند منٹ پکائیں جب تیار ہو جائے تو کسی کُھلے برتن میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اب گوندھی ہوئے آٹے کے پیڑے بنا کر بیل لیں اور درمیان میں قیمہ کا مکسچر رکھ کر پوٹلی کی شکل کا شیپ دیں اسی طرح تمام پوٹلیاں تیار کر لیں اب ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے ایک ایک کر کے پوٹلیاں ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور چلی سوس کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply