چکن تکہ بوٹی پیزا بنانے کا آسان ترین طریقہ

اجزاء:
چکن بریسٹ 3 عدد چھوٹے سلائس میں کاٹ لیں
لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
دہی 170 گرام
نمک حسب ذائقہ
ہلدی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پارسلے آدھی گڈی
سبز دھنیا ایک گڈی
ٹماٹر 2 عدد
شملہ مرچ ایک عدد
پیاز 1 عدد کیوبز میں کاٹ لیں
تیل 4 کھانے کے چمچ
موزریلا چیز ایک پیکٹ
زیرہ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کاچمچ
پیزا ساس 4 کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پیزا ڈو آدھا کلو
مکھن ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:
ایک پین میں تیل ڈال کر ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کریں تین سیکنڈ کے بعد چکن کیوبز ڈال کر تیز آنچ پر اتنا فرائی کریں کہ ادرک لہسن پیسٹ کا پانی خشک ہو جائے پھر دہی ہلدی مرچ پاؤڈر زیرہ پاؤڈر زیرہ مصالحہ اور نمک ڈال کر مکس کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے اتنا پکائیں کہ دہی کا پانی بھی خشک ہو جائے اور چکن بجی گل جائے جب تیار ہو جائے تو ٹھنڈا کر لیں اب پیزا کے آٹے رول کر لیں اور پیزا پین میں ڈال دیں کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگا برش سے انڈا لگائیں پھر اس پر پزا ساس لگا کر چیز چکن کے ٹکوے پیاز شملہ مرچ ٹماٹر کٹے ہوئے پارسلے دھنیا اور پھر چیز ڈال کر پہلے سے 240 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کئے اوون میں 10 سے 12 منٹ تک بیک کر لیں جب تیار ہو جائے تو اوون سے نکال کر برش سے دوبارہ کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگا دیں مزیدار چکن تکہ بوٹی پیزا تیار ہے

Comments are closed.