مزیدار اور لذیذ چایئنئز بیجنگ آملیٹ بنانے کی ترکیب

اجزاء:
انڈے دو عدد
گھی ایک چمچ
اجینو موتو تین سے 4 قطرے یا حسب ذائقہ
کالی مرچ پسی ایک چمچ یا حسب پسند
ہرا پیاز پچاس گرام
سویا ساس آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب:
انڈے باؤل میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں پھر پیاز چھیل کو بالکل باریک کاٹ لیں اب پھینٹے ہوئے انڈے میں پایز سمیت تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پین میں گھی ڈال کر گرم کر لیں پھر انڈوں کا آمیزہ پین میں ڈا ل کر پھیلا لیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جی ایک طرف سے پک جائے تو سائیڈ پلٹ دیں اور اچھی طرح پکائیں اور ثابت ہی نکال کر پلیٹ میں نکال لیں

Comments are closed.