لذیذ اور مزیدارچنیوٹی کھیر بنانے کی کھیر
چنیوٹی کھیر
اجزاء:
دودھ تین پاؤ
چاول دو اونس بھگو لیں
پسی ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ
کھویا پاؤ کپ
چینی حسب ذائقہ
کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ
بادام پستے حسب ضرورت
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
پتیلی میں دودھ ڈال کر گرم کریں پھر اس میں چاول ڈال کر دس منٹ پکائیں اور اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اب اس میں کھویا ڈال کر اتنا پکائیں کہ چاول گل جائیں اب اس میں پسی ہری الائچی اور کیوڑہ ڈال کر مکس کریں پھر سرونگ ڈش میں ڈال کر بادام پستے چھڑک کر چاندی کے ورق سے سجا دیں مزیدار چنیوٹی کھیر ٹھنڈی کر کے سرو کریں